ناندیڑ:الحاج عبدالغفار کا انتقال

2,016

ناندیڑ:30. جولائی ۔(ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے اتوارہ بازار کے ساکن الحاج عبدالغفار صاحب موظف ملازم لینڈ ریکارڈ آفیس ناندیڑ کا آج بروزِ ہفتہ صبح کو حرکت قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر درگاہ حضرت یئتیم شاہ بابا چوک بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد الحاج فخر اللہ شاہ سراء اتوارہ بازار کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔وہ صوفی علی بابا کے تایا تھے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرماکر لواحقین کو صبر جمیل دے ۔آمین۔