ناندیڑ:2. اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)قدیم شہر میں واقع معروف پاپولر بیکری کے بانی الحاج عبدالحمیدصاحب(مرحوم ) کی اہلیہ محترمہ نے آج شب مختصر سی علالت کے باعث داعی اجل کو لبیک کہا ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ کوصبح گیارہ بجے گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میںتدفین عمل میں آئے گی ۔جبکہ جلوس جنازہ ٹائربورڈ پرواقع مکان سے نکلے گا۔اللہ ذوالجلال سے دعا گو ہے کہ وہ مرحومہ کو کروٹ کرورت جنت نصیب کرے۔ اُن کی خطاﺅں‘لغزشوں کومعاف کرے ۔ اورپسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے ۔