Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:اقلیتی طبقہ کےلئے پری میٹرک اسکالرشپ منظور

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ: 30جون( ورق تازہ نیوز)اقلیتی طبقہ کے ذہن اورر اسکالرشپ کے اہل طلباءکے لئے ریاستی حکومت پری میٹرک اسکالرشپ منظور کی گئی ہے ۔ جن طلباءکی اسکالرشپ کی گئی ہے ۔ جن طلباءکی اسکالرشپ رقم غلطی سے کسی بینک کے اکاونٹ میں یا بند اکاونٹ میں جمع ہوگئی ہے ایسے طلباءاپنے متعلقہ اسکول کے صدرمدرس سے رابطہ کریں۔ اس طرح کی اپیل ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفسر بی آر کنڈگیر نے کی ہے ۔

اقلیتی طلبا کی فلاح وبہبود کےلئے وزیراعظم کے پندرہ نکاتی پروگرام کےلے اقلتی طلباءکو اسکالرشپ منظور کی جاتی ہے ۔ سال 2019۔2020 کےلئے ریاست کے نئے 18ہزار 349 او رتجدید کردہ 54ہزار 784 طلباء اسکالرشپ کے اہل قرار دئےے گئے ہیں ۔ پونہ کے محکم تعلیمات کی جانب سے طلباءکے بینک اکاونٹ میں چھ کروڑ 12لاکھ روپے جمع کئے گئے ہیں۔ رقم جمع ہوئی ہے یا نہیں اس بارے مں مرکزی حکومت کے ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ ناندیڑضلع کے طلباءشیخ رستم(ہائی اسکول تعلیمی شعبہ) کے موبائل نمبر 9689357212پر ربط پیدا کریں۔