ناندیڑ:اشوک چوہان نے رائے دہی مراکز کادورہ کیا
ناندیڑ:18اپریل (ورق تازہ نیوز)ناندیڑحلقہ لوک سبھا کے کانگریس پارٹی کے نامزد امیدوار اشوک راو¿چوہان نے آج 18اپریل کو رائے دہی کے دن شہر کے اہم رائے دہی مراکز کادورہ کرکے وہاں کے حالات کاجائزہ لیا ۔
انھو ں نے آج قدیم شہرکے دیگلورناکہ علاقہ میں کچھ رائے دہی مراکز کادورہ کیااس موقع پرانھوں نے ووٹرس کورائے دہی میں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اس موقع پر عبدالستار ‘عبدالرشید ‘جاویدچاوس ‘عبدالغفار کے علاوہ کانگریسی کارکنان بھی موجود تھے۔