ناندیڑ:16جون۔ (ورق تازہ نیوز)نئے شہر کے چیتنہ نگر روڈ پرواقع موضع سانگوی بزرگ کے گٹ نمبر171 میں واقع اسراءنگر قبرستان کی حفاظتی دیوارتعمیر کرنے کے سلسلے میں گزشتہ کئی سالوں سے نمائندگی کی جارہی تھی لیکن ابھی تک ا س جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی تھی ۔شہر کی آبادی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے ایسے میں نئے شہر میں ایک نئے قبرستان کی اشد ضرورت تھی اسلئے اسراءنگر مین روڈ پر قبرستان بنایاگیا ۔لیکن یہ قبرستان چاروں طرف سے کھلا ہونے کی وجہہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی تھی اسلئے قبرستان کی حفاظتی دیوار کے علاوہ یہاںپر مُردوں کو غسل دینے کےلئے غسل خانہ کی تعمیر کامطالبہ بھی کیا جارہاتھا ۔

اسی بات کومدنظر رکھتے ہوئے کانگریس کے کارپوریٹرفاروق علی خان ‘سیدشیرعلی او رکوآپٹ رکن منتجب الدین منیر الدین نے قبرستان کی حفاظتی دیواراو رغسل خانہ کی تعمیرکی تجاویزمیونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام کے ایجنڈے میں رکھی ہیں ۔جبکہ اسکی تائید شبانہ بیگم محمدناصرکارپوریٹر نے کی ہے ۔ناندیڑکارپوریشن کااجلاس عام 23جون کو دوپہر بارہ بجے کارپوریشن بلڈینگ کے اجلاس ہال میں میئر شریمتی موہنی یونکر کی زیر صدارت منعقد کیاگیا ہے ۔جس میں مذکورہ تجاویز کے علاوہ شہر کے دیگر ترقیاتی کاموں کے تعلق سے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔اسلئے قبرستان کی حفاظتی دیوار اورغسل خانہ کی تجاویزکومذکورہ اجلاس عام میں منظوری مل جائے گی اور بجٹ بھی مختص کیاجائے گا۔

23جون کے اجلاس میں دیگر 7تجاویز بھی منظوری کیلئے رکھی گئی ہیں جس میں موضوع نمبر 01۔ ناندیڑشہر کے منظورشدہ ترمیمی ترقیاتی اسکیم میں شامل موضع اسداللہ بادسروے نمبر25 سیکٹر”سی“ میں ای پی 8 کے مطابق ریزرویشن نمبرC-36 پرائیوٹ بس پارکینگ کاریزرویشن مکمل طور پر ردّ کرکے مستقل استعمال کرنے بابت۔موضوع نمبر 02۔ ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے اسکول کے جماعت پنجم تا دہم تک تمام طلباءکواسکالرشپ اسکیم نافذ کرنے کو میونسپل کارپوریشن کااجلاس عام بہ اتفاق آراءمنظوری دیتا ہے اورتجویز اسی اجلاس میں مستقل کی جائے گی۔ اصول کے مطابق کمشنر آگے کی آئینی کاروائی کرے ۔موضوع نمبر03:۔ ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدود کے مختلف شعبہ جات کے مختلف ماہرافراد کے نام کوقطعیت دے کر رہنمائی گروپ تشکیل دینے کو منظوری دینے بابت۔موضوع نمبر04:۔ ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدود میں حیدر آباد کی طرز پر لُوکیفے سسٹم کاجدیدبیت الخلاءتعمیر کرنے کو منظوری دینے بابت۔

موضوع نمبر05:۔ ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدودمیں تجرباتی طور پرشہر میں 4 مقامات پر R.O پینے کے شفاف پانی کی مشین نصب کرکے قلیل قیمت پر پانی دستیاب کروسنے کو منظوری دینے بابت۔موضوع نمبر06:۔ ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدودکے حیدرباغ و شیواجی نگر دواخانہ میں مہاتما پھلے آروگیہ یوجنا لاگو کرنے کیلئے مناسب کاروائی کرنے بابت۔موضوع نمبر07:۔ ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدودکے جیون گورو ایوارڈ تقسیم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے بابت۔