• 425
    Shares

اتوارہ پولس اسٹیشن کے ڈی بی دستہ کی کاروائی
ناندیڑ:28 ستمبر (ورق تازہ نیوز) گزشتہ ماہ ناندیڑشہر کے مدینہ نگر میں واقع اردو گھرمیں چوری کی واردات رونما ہوئی تھی جہاں سے نامعلوم چور نے کچھ سامان چوری کیاتھا ۔اس معاملے میں اتوارہ پولس اسٹیشن میں مینجر کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔

اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی صاحب راو نرواڑے کی رہنمائی میں محکمہ ڈی بی کے انچارج شری گنیش گوٹکے‘ملازمین مجرواکڑے ‘ کستورے‘حبیب چاوس ‘ کھندارے گیانیشور ‘ہنبرڈے نے مل کرآج اس چوری میں ملوث چور کوگرفتار کرلیا ہے اوراسکی تحویل سے مسروقہ مال بھی برآمد کیا ہے ۔کل ملزم کو عدالت میں پیش کیاجائے گا اس طرح کی اطلاع گنیش گوٹکے نے دی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔