Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:اخبار فروشوں کے سنٹرشیڈ کےلئے میونسپل کارپوریشن کی 25لاکھ کی امداد:امرراجورکر

ناندیڑ:16 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے اخبار فروش ہر موسم یعنی گرما ‘سرمااوربارش میں کھلی جگہ میںآسمان کے نیچے بیٹھ کر اپناکام کرتے ہیں اسلئے اب اخبار فروشوں کو شہر کے قلب میں وساوا گارڈن میں جگہ مہیاکروائی گئی ہے ۔ جہاں پرعنقریب سنٹرشیڈ کی تعمیر عمل میں آئے گی جس کیلئے میونسپل کارپوریشن نے 25لاکھ کافنڈ منظور کیا ہے۔اس طرح کی اطلاع رکن قانون سازکونسل امر راجورکر نے دی ہے۔گزشتہ روزناندیڑضلع اخبار فروش سنگھٹنا کی جانب سے ماتاگجری وساوا گارڈن میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر صدارتی خطاب میں امرراجورکرنے اس بات کا اعلان کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر ‘ موہن اناہمبرڈے (ایم ایل اے )‘ میئرشریمتی موہنی یونکر ‘ووجئے یونکر ‘ اسٹینڈئنگ کمیٹی چیرمین امیت سنہہ تہرا ‘ہاوس لیڈر رویندرسنگھ گاڑی والے ‘سابقہ ڈپٹی میئر ستیش دیشمکھ ‘کامگار لیڈر کامریڈ پردیپ ناگاپورکر ‘پرکاش کامڑے ‘ سنگھٹنا کے پردیش جنرل سیکریٹری بالاجی پوار بھی موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امرراجورکرنے کہا کہ موہنی یونکر کے میئر منتخب ہوتے ہی اخبار فروشوں کے شیڈ کا مسئلہ حل کرلیاگیا ہے اوروساواگارڈن میں انھیں جگہ فراہم کی گئی ہے ۔ جہاں پرسنٹرشیڈ‘ بیت الخلاء‘باتھ روم ‘بجلی ‘پانی وغیرہ بنیادی سہولیات دستیاب رہیںگی ۔جس کےلئے25لاکھ کافنڈ منظورکیاگیا ہے ۔بی ایس یو پی کے تحت گھرکل دینے پر بھی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران توجہ دیں اس طر ح کی ہدایت امرراجورکر نے دی ۔