ناندیڑ:اتوارہ پولس کا حقہ پارلر پر چھاپہ ۔پانچ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج

1,279

ناندیڑ 12.اگست۔ (ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے کے مال ٹیکڑی روڈ پر ایک واقع حقہ پارلر پر اتوارہ پولیس کی ٹیم میں آج رات چھاپہ مارکر 5 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس زرائع کے بموجب مال ٹیکڑی علاقہ میں ایک حقہ پارلر جاری تھا جو غیر مجاز طور پر چل رہا تھآ۔جہاں پر 20تا25 سال کے نوجوان تمباکو کی آمیزش والا حقہ پی رہے تھے ۔

اتوارہ پولس نے کانسٹیبل ایکناتھ موکلے کی شکایت پر شہباز خان ساکن لیبر کالونی ناندیڑ ،شیخ توحید ساکن منڈھائی ،سمیع علی رفیقِ علی ساکن منڈھائی،شیخ شرفل شیخ اسماعیل ساکن سیدان محلہ ،شیخ مونی علی شیخ رمضان علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے