ناندیڑ:29اپریل (ور ق تازہ نیوز)ضلع انتظامیہ نے پولس کے تعاون سے اتوارہ علاقہ کے ایک راشن اناج کے گودام کوسیل کردیا ۔یہ واقعہ منگل کی شب دیرگئے پیش آیا ۔ اس گودام میں آنگن واڑی کیلئے روانہ کئے گئے سیل بند گیہوں اور مکّا اورچاول تھے ۔ ضلع سپلائی محکمہ کوباوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اتوارہ علاقہ میں ایک گودام میں آنگن واڑی کے طلباءکےلئے حکومت کی جانب بھیجاہواراشن گودام میں موجو د ہے

جس کی کالابازاری کی جارہی ہے ۔ اس کے بعد تحصیلدار کرن امبیکر کی رہنمائی میںمحکمہ سپلائی افسران لاٹکر اورمرڈسے نے گودام پرچھاپہ مارا اور اناج کے پیکیٹ ضبط کئے ۔بدھ 28 اپریل کے دن اتوارہ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر صاحب راو نرواڑے نے مذکورہ گودام کی تحقیق شروع کی۔ اس گودام کوسیل کردیا گیا ہے ۔