ناندیڑ:15نومبر۔(ورق تازہ نیوز)12 نومبر کو ناندیڑ شہر میں مختلف مقامات پر مختلف واقعات پیش آئے اور شہر کے چارپولس اسٹیشنوں میں مختلف مقدمات درج کئے گئے۔ اب تک اس کیس کے سلسلے میں کل 46 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برکت کامپلکس روڈ پر رونماہوئے واقعہ کے معاملے میں کم از کم 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ان میں شیخ زبیر شیخ صادق، نعیم اعظم خان، شیخ یوسف شیخ یونس، سید اشفاق سید موسیٰ، شیخ سلمان شیخ عبدالجبار، شیخ ضمیر شیخ جلیل، شیخ علیم شیخ خلیم، نعمان خان، سلمان خان، شیخ ارباز، سید آدم، شیخ اعجاز‘شیخ عارف ‘ظہیر بیگ ‘سمیر‘ سید ندیم، نور محمد، ارباز پٹھان، سید کلیم، فیروز خان، شیخ رمضان، شیخ مشتاق، شیخ مزمل اور ایک نابالغ لڑکا شامل ہے۔

اتوارہ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر آر ایس موتیہ پوڈ نے ان نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیا۔ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ پروین کلکرنی نے ان میں سے 23 افراد کو دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔