ناندیڑ:4مارچ(ورق تازہ نیوز)ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا پرقابو پانے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے کہا کہ وباءپر قابوپانے کیلئے کرفیو کے احکامات نافذ کئے گئے ہیں جس پرعمل آوری کی ہدایت عوام سے کی ہے۔ دریں اثناءآج بدھ 24 مارچ کو ضلع میں 1ہزار،165 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ جس میں آر ٹی پی سی آر میں 608 اور اینٹیجن ٹیسٹنگ میں 557افراد متاثر پائے گئے ۔آج شام تک چھ افراد کی کورونا کی وجہ سے دوران علاج موت ہوئی ہے ۔

ناندیڑ ضلع میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 674 ہوگئی ہے۔ آج کی 4 ہزار 924 رپورٹوں میں سے 3 ہزار 642 رپورٹیں منفی آئیں۔ ا س طرح ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 35ہزار502 ہوگئی ہے جن میں سے 26ہزار779 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 7ہزار 816 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔آج بھی ناندیڑشہری حدود میں مجموعی پازیٹیو کیسیز میں سے نصف سے زائد مریض ملے ہیں۔

آرٹی پی سی آر ٹیسٹ میں ناندیڑ شہر میں 432 ، نائگاو¿ں تعلقہ 25 ، بھوکر 13 ، عمری 2 ، تلنگانہ 1 ، ناندیڑ دیہی 12 ، حدگاو¿ں 13 ، بلولی 13 ، پربھنی 3 ، لوہا 30 ، دھرم آباد 19 ،حمایت نگر 10 ، ایوت محل 4۔اینٹی جن ٹیسٹ میں بھی ناندیڑ شہر میں آج 294 ، بلولی تعلقہ 20 ، قندھار 10 ، مکھیڑ 26 ، مدکھیڑ 1 ، ناندیڑ دیہی 28 ، دےگلور 4 ، کنوٹ 29 ، نائیگاوں 7 ، پربھنی 5 ، اردھا پور 27 ، دھرم آباد 15 ، لوہا 23 ، عمری 3‘ایوت محل 1 ۔ضلع میں 7 ہزار 816 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 234 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ اسپتال ناندیڑ میں 80 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ (نئی عمارت) میں 91 ، گورنمنٹ آیورویدک کالج ناندیڑ میں 64 ، کنوٹ کوویڈ اسپتال میں کوویڈ سنٹر میں107 ‘ مکھیڑکوویڈ کیئر سنٹر 152 دیگلور کوویڈ ہسپتال اور کوویڈ کیئر سنٹر 57 ، بلولی کوڈ کیئر سنٹر 111 ، نائیگاوں کوڈ کیئر سنٹر 32 ، عمری کوویڈ کیئر سنٹر 12 ، ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 41 ، بھوکر کوویڈ کیئر سنٹر 2 ، حدگاوں کوویڈ ہسپتال 76 ، لوہا کوڈ ہسپتال 149 ، قندھار کوویڈ کیئر سنٹر 24 ، ریونیو کوویڈ کیئر سنٹر 125 ، حمایت نگر کوویڈ کیئر سنٹر 3 ، دھرم آباد کوویڈ کیئر سنٹر 45 ، مدکھیڑ کوڈ کوڈ سنٹر 18 ، اردھا پور کوویڈ کیئر سنٹر 30 ، بارڈ کوویڈ کیئر سنٹر 8 ، مانڈوی کوویڈ کیئر سنٹر 3 ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں ہوم آئسولشن کے تحت 4ہزار971‘ تعلقوں میں ہوم آئسولیشن کے تحت 945 اور نجی اسپتالوں میں 435 مریض زیرعلاج ہے۔