ناندیڑ:آٹورکشہ حادثہ میں کم سن لڑکے سمیت دوافراد ہلاک ‘دیگر زخمی

391

کنوٹ:یکمنومبر ( ورقِ تازہ نیوز)یکم نومبر کی صبح بودھیڑی تعلقہ کنوٹ کے زائرین تلنگانہ میں اڈیلے دیوی کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ جب آٹو جلدھارا سے جھلکاواڑی کے راستے سے گزر رہا تھا، جھلکاواڑی گھاٹ کی ڈھلوان پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اورآٹو الٹ گیا،

جس سے بالاجی پانڈورنگ کھوکلے (عمر 9) اور ناگیش راما ترپے (20 سال) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کنوٹ کے دیہی اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ سنیل راما ترپے، وشال چندرکانت ترپے، وجے سریش ترپے، شنکر ڈوکرے، وسنت ڈوکرے، ماروتی وونوالے جو آٹو ڈرائیور گنیش گاولے کے ساتھ ساتھ مسافر تھے، کو معمولی زخموں کی وجہ سے بنیادی صحت مرکز میں علاج کیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسلا پور تھانے کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رگھوناتھ شیوالے، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر بھرت ساونت، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر اے۔ ایس۔ شیخ اور بی جے پی کے تعلقہ صدر سندیپ سالوے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور پنچنامہ کیا۔ اس حادثہ کی اطلاع گاوں میں پہنچتے ہی غم وافسوس کااظہار کیاجارہا ہے۔