ناندیڑ:آن لائن لاٹری کاسافٹ وئیرفراہم کرنےوالوں کےخلاف کاروائی

0 13

ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز) آن لائن لاٹری کےلئے’بادشاہ’ سافٹ ویئر کی فراہمی کرنے والے چار افراد کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ شہر کے وزیرآباد علاقہ میں ملٹی پرپز ہائی اسکول کے بازو میں جاری اس دوکان پر پولس نے چھاپہ مارا۔ پولس نے یہاں سے چار مشینیںبھی ضبط کرلی ہے۔ضبط شدہ مشینوں میں آن لائن لاٹری چلانے کیلئے ”بادشاہ “نامی سافٹ وئیر نصب کیاگیاتھا ۔ یہ سافٹ وئیر غیر قانونی ہے جسے دوسروں کو مہیاکروایاجارہاتھا ۔اس سافٹ وئیر سے جّواکھیلنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔لیکن اسکا کاروبار کرنے والوں کو کافی نفع ہورہا ہے۔پولس نے ا س معاملے میں راجو بھیکولال یادو ‘رضوان مرزا‘ پیوش شرما‘آشیش فکیرچند‘شوبھم کو گرفتار کیاہے ۔