ناندیڑ:11جولائی( ورق تازہ نیوز)بینک میں رقم جمع کرنے جارہے پٹرول پمپ مینجر کی آنکھوں مرچی پاوڈر ڈال کرساڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹنے والی ٹولی کو ایل سی بی نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصٓل کی ہے ۔ پولس نے ٹولی کے سات ارکان کوگرفتار کیا ہے جبکہ دیگردو ہنوز فرار ہے ۔انکی تحویل سے دیڑھ لاکھ روپ اور سات موبائل فون سمیت دو لاکھ روپیو ںکامال برآمد کیاگیا ہے ۔دو ماہ قبل ایک ہی دن میں لوٹ مار کی دو وارداتیں رونما ہوئی تھیں ۔ہنگولی گیٹ اووربریج پرایک تاجر سے 18لاکھ روپیوں چھین لئے گئے تھے۔

جبکہ سونکھیڑ حدود میںوڈے پوری ۔جاناپوری شاہراہ پرایک پٹرول پمپ مینجر سے نقد ساڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے ۔ان دونوں وارداتوں میں ملوث لٹیروںکوگرفتار کرنے کاپولس کے سامنے چیلنج تھا ۔ناندیڑ کے تاجرکولوٹنے والوں کی ٹولی کاپردہ فاش جلد ہوگیاتھا لیکن سونکھیڑ واقعہ میں ملوث افراد پولس کی گرفت سے دور تھے۔سونکھیڑ حدود میں وڈے پوری تاجاناپوری روڈسے شہیددلیپ سنگھ پٹرول پمپ کے مینجر ناگناتھ کیندرے و دلیپ لوکھنڈے پٹرول پمپ پرجمع ہوئی رقم آٹھ لاکھ 43ہزار 160روپے بینک اکاونٹ میںڈپازٹ کرنے لئے10مئی کو جارہے تھے ۔ وڑے پوری تا جاناپوری کے درمیان نامعلوم لٹیروں نے ان کی آنکھوں میںمرچی پاوڈر ڈال کرپیسوں سے بھرے ہوئے بیگ کولے کرفرار ہوگئے ۔

اس معاملہ میں سونکھیڑ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ دریں اثنا ضلع ایس پی پرمو د کمار شیوالے کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق جرائم تحقیقات محکمہ(ایل سی بی) کے پولس انسپکٹردوارکا داس چکھلی کر کی رہنمائی میں ملزمین کو گرفتار کرنے کی تیاری کی گئی اور آج 7لٹیروں کوپولس نے گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دیگردو ہنوز فرار ہے ۔انکی تحویل سے دیڑھ لاکھ روپ اور سات موبائل فون سمیت دو لاکھ روپیو کامال برآمد کیاگیا ہے ۔