ناندیڑ:آسنا پُل کے قریب بھیانک سڑک حادثہنامعلو م گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر‘پولس ملازم کی موت
اردھاپور:20/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز) دو پہیہ گاڑی اور نامعلوم گاڑی کے درمیان ٹکر میں پل پر آج صبح تقریباً 8 بجے دو پہیہ گاڑی پر سوار ایک پولیس اہلکار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کا نام منوہر ماروتی پاولے (کرولا قندھار) ہے اور وہ جنتور پولیس اسٹیشن کا ملازم تھا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کھنڈرائی دھرنے، ہائی ویز سپرنٹنڈنٹ آدتیہ لکولے، انسپکٹر آف پولیس ہنومنت گائیکواڑ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ منوہر ماروتی پاولے (42سال)، جنتور تھانے میں پولیس کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہے تھے، آج صبح 8 بجے کے قریب ناندیڑ-ناگپور قومی شاہراہ پر دو پہیہ گاڑی پر سفر کر رہے تھے۔
اسی دوران آسنا پل پر ایک دو پہیہ گاڑی اور نامعلوم گاڑی کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں منوہر پاولے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ موٹر سائیکل چکناچو رہوگئی۔فی الفور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ ہائی وے اور اردھا پور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر مہیش کٹرے، شیخ ماجد، وسنت شنگارے، مرتیونجے دت جی۔ ٹیکلے، اجے دیشمکھ، سیا جی کدم، ستیش سریواستو، گووند کلیانکر، راجو دھاڈوے، سچن کھیڈکر، اے ایس۔ بیگ، مہندر ڈانگے، بالاجی تورانے، مادھو پاٹل نے موقع پر مدد کی اور حالات کو قابو میں کیا۔ حادثے میں مرنے والے کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے دیہی اسپتال ارد پور بھیج دیا گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار منوہر ماروتی پاولے اصل میں قندھار کے کرولا دیہات کا رہنے والا تھا اور اس وقت نمسکار چوک میں مقیم تھا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں، والدین، بہن اور بھائی ہیں۔ اس ناخوشگوار واقعے پر ہر سطح سے غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اردھاپور پولیس نے مذکورہ واقعہ کے سلسلے میں ایک گاڑی کو ضبط کرلیا ہے۔