• 425
    Shares

اردھاپور:6 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ناگپور قومی شاہراہ پر آسنا پل پر تیز رفتارٹرک نے موٹرسائیکل کو زبردست ٹکر مارجس کی وجہہ سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت 34 سالہ تلسی داس بالاجی پوری کے طور پر ہوئی ہے۔

تلسی داس کی بیوی کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی اسلئے یہ جوڑاعلاج کےلئے اپنی موٹر سائیکل پرسوارہوکرپر ناندیڑ جا رہا تھا۔ ناندیڑتاناگپور قومی شاہراہ پر آسنا پل پر ان کی موٹرسائیکل کو ٹرک نمبر( UHF MP09- 7931) ٹکر ماری جس کی وجہہ سے تلسی داس ٹرک کے نیچے کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس کی بیوی کلپنا شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی کلنپنا کو علاج کے لیے ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تلسی داس کے پسماندگان میں اس کی ماں ، بیوی اور دو بچے ہیں۔حادثے کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد،پولس انسپکٹر اشوک جادھو ، بلیرام راٹھوڑ ، ہائی وے کے پی آئی ارون کیندر ،س انکوش وڑجے کے علاوہ دیگر ملازمین جائے حادثہ پر پہنچ گئے

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔