ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز)زونل موٹروہیکل (آر ٹی او) آفس کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 30اپریل تک بندکردیاگیا ۔آفس کے 20ملازمین کے کرونا معائنہ کرنے پر انکی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔آفس میں روزانہ عوام کا ہجوم رہتا ہے ۔ ڈرائیوئنگ لائسنس کےلئے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔

جس سے دفتر کے ملازمین کوکورونا مرض لاحق ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ آفس کے 20ملازمین اور ان کے افراد خاندان کورونا مثبت پائے گئے ہیںانھیں علاج کے لئے دواخانوں میںبھیجاگیا ہے ۔ آفس کے شعبے ایڈمنسٹریشن اور مقدمات میں ہی کام کاج ہوگا باقی تمام شعبہ جات کاکام بندکردیاگیا ہے۔