ناندیڑ:14مارچ (ورق تازہ نیوز) شری رام ونگمن شوبھا یاترا 15مارچ کی دوپہر ایک بجے شہر کی اہم شاہراہ سے نکالی جارہی ہے۔ اس لیے شہر کے کئی راستوں کو مکمل طور پر بند کرتے ہوئے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے اور متبادل راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر ایک بجے سے رینوکاماتا مندر ایم جی روڈ، قدیم مونڈھا، دینا بینک، مہاویر چوک، ملٹی پرپز ہائی اسکول کے راستے کو جانے آنے کے لیے رات دس بجے تک بند کیا گیا ہے۔

تاہم ٹریفک کے لیے متبادل نظم سڈکو سے آنے کے لیے قدیم مونڈھا کے راستے مہاویر چوک کی سمت آنے والی ٹریفک ابچل نگر راستہ، کویتا ریسٹورینٹ سے ہنگولی گیٹ، دیگلور ناکہ روڈ کو جانے آنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ترنگا چوک گوردھن گھاٹ پل سے وزیر آباد چوک میں شیواجی مہاراج مجسمہ کی سمت آنے والی ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔ گوردھن گھاٹ پل سے وزیر آباد کی سمت آنے والے ٹریفک ترنگا چوک پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے لال واڑی راستہ سے شیواجی نگر کی سمت کی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے شیواجی مہاراج مجسمہ کی سمت آنے والے ٹریفک کورٹ کے بازو کے راستے سے جانے آنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ ٹریفک نظام میں مذکورہ تبدیلی 15 مارچ کی دوپہر ایک بجے سے رات دس بجے تک کی گئی ہے۔ شہریان کو چاہیے کہ متبادل راستوں کا استعمال کرکے ٹریفک پولیس کا تعاون کریں۔ اس طرح کی اپیل ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ شہریان اس بات کو یقینی بنائیں کہ شوبھا یاترا کے موقع پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔