ناندیڑ:آج لائن بلاک ‘کچھ ریل گاڑیاں تاخیرسے چلیں گی

ناندیڑ:6 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز)7جون کو ریلوے لائن بلاک کے باعث ناندیڑ سے چلنے اور گزرنے والی کچھ ریل گاڑیاں تاخیر سے چلیں گی ۔ پورنا تا چوڑاوا کے درمیان 7 جون کو لائن بلاک ہورہا ہے ۔ گاڑی نمبر12716 امرتسر۔ناندیڑ سچکھنڈ ایکسپریس ‘ پورنا ‘تاناندیڑ کے درمیان 40 منٹ تاخیر سے چلے گی ۔

گاڑی نمبر17661 کاچیگوڑہ ۔نگرسول ایکسپریس۔ ناندیڑ تاچوڑاوا درمیان 65 منٹ ‘ گاڑی نمبر17662نگرسو۔ کاچیگوڑہ ایکسپریس پربھنی سے پورنا کے درمیان120منٹ تاخیر‘گاڑی نمبر17642 نرکھیڑ ۔کاچیگوڑہ پورنا پر 50 منٹ ٹھہرے گی۔

گاڑی نمبر17641کاچیگوڑہ ۔ نرکھیڑناندیڑ تاچوڑاواکے درمیانن 30منٹ تاخیر سے چلے گی۔