ناندیڑ:آج شیوجینتی ‘شہر کے ٹرافک نظام میں عارضی تبدیلی
ناندیڑ:18فروری۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں 19 فروری کو شیوجینتی کے ضمن میں بڑے پیمانے پر مختلف پروگراموں کاانعقاد عمل میں آرہا ہے اورشوبھا یاترا بھی نکالی جارہی ہے ۔شہر کی اہم سڑکوں سے جلوس نکالاجارہا ہے اسلئے ٹرافک کے مسائل پیدا نہ ہو اسلئے ایک دن کیلئے ٹرافک نظام میںعارضی تبدیلی کی جارہی ہے ۔
برقی چوک سے قدیم مونڈھا کی سمت آنیوالی ٹرافک محمدعلی روڈکا استعمال کرے ۔ وزیر آباد چوک سے سری نگر‘ورکشاپ کی سمت جانیوالی ٹرافک وزیر آبادچوک ‘ پولس ہیڈکوارٹر کارنر ‘ لال واڑی انڈربریج ‘شیواجی نگر پیلی گرنی تا گنیش نگر وائے پوائنٹ کی طرف جانے ۔
آنے کیلئے استعمال کریں ۔ راج کارنرتا قدیم مونڈھا شاہراہ کی ٹرافک راج کارنر ‘ ورکشاپ کارنر ‘ بھاگیہ نگر ‘ آنند نگر ‘ناگرجنا ٹی پوائنٹ ’انا بھاوساٹھے چوک‘یاتری نواس پولس چوکی‘ابچل نگر تا اس سے آگے آنے اور جانے کیلئے استعمال کریں۔
گووردھن گھاٹ پُل سے ناندیڑ شہرمیں آنیوالی ٹرافک پولس ہیڈکوارٹر کارنر ‘ لال واڑی انڈربریج ‘شیواجی نگر تا گنیش نگر وائے پوائنٹ کی سمت جانے کیلئے استعمال کریں ۔
سیڈکو ۔ہڈکو کی ٹرافک سائی کمان ‘ گووردھن گھاٹ پُل ‘ترنگاچوک ‘ پولس ہیڈکوارٹر ‘ لال واڑی انڈربریج ‘شیواجی نگرتاگنیش نگر واے پوائنٹ جانے کیلئے استعمال کریں ۔یہ تبدیلی عارضی صرف ایک دن کےلئے رہے گی ۔