Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:آج شب برا ت ‘ بڑی درگاہ شریف کے ذمہ داران کی عوام سے اپیل

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:(راست)برادران اسلام اہلیان ناندیڑ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر شہرناندیڑ میں جو حالات ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ ہمارے ملک ہندوستان میں دفع 144/نافذ ہے اور مکمل طور سے پورا ملک لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے مساجد و درگاہ شریف یا کسی بھی مذہبی و دیگر مقامات میں اجتماعی طور پر عوام کہ جمع ہونے پر حکومت وقت کی طرف سے سخت پابندی عائد کردی گئی ہے.

اسی مسئلے کہ تحت گزشتہ جمعہ علماءکرام و مشائخ عظام کی اپیل پر مساجد میں جماعت قلیلہ اور بقیہ عوام نے نماز ظہر اپنے مکانوں میں ادا کی ان تمام باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔درگاہ امام سلسلہ عاشقانِ مَکّھاشاہی حضورقطب الاقطاب سیدنا مخدوم میراں مَکّھاشاہ اولیاء جعفریہ طیفوریہ اہل طبقات± العاشقان مداریہ رحمةاللہ علیہ بڑی درگاہ شریف گادی پورہ (گاڑی پورہ) ناندیڑ مہاراشٹر کہ صاحب سجادہ نشین متولی تقدس مآب حضرت سیدشاہ محمدنصیرالدین شمیم قبلہ جعفری مداری العاشقانِ مَکّھاشاہی حفظ اللہ نے تمام عوام اہلیان ناندیڑ سے گذارش کی کہ وہ بتاریخ 9 اپریل 2020 مطابق 14شعبان المعظم 1442ھ بروز جمعرات شب برات کہ موقع پر اپنے گھروں میں ہی تلاوت قرآن مجید، نوافل، کثرت سے درود پاک و دیگر ذکر وظائف پڑھے اور بزرگانِ دین و اہل خاندان کہ مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی و ایصال ثواب کا اہتمام کرکہ بارگاہ رب قدوس میں اپنے لیے و امت مسلمہ کہ لیے دعائیں کریں.

یاد رہے کہ مجودہ حالات کہ پیش نظر اس سال ناندیڑ بڑی درگاہ شریف میں واقع مسجد، درگاہ، و قبرستانِ کی زیارت کیلئے عوام رخ نہ کریں. لہذا آپ حضرات حالات کو سمجھتے ہوئے عمل کرینگے.اس طرح کا پریس نوٹ برادر و مختار عام صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف سید محمد انیس الدین المَکّھاشاہی نے جاری کیا ہے۔