ناندیڑ:3جون۔ (ورق تازہ نیوز)جدیداورقدیم شہر کے قلعہ میںواقع پانی کی ٹاکی کے علاوہ دیگر ٹاکیوں سے موررخہ 4جون 2021ءسے تین یوم کے وقفہ سے نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی عمل میں آرہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ سربراہی آب کی جانب سے دی گئی ہے ۔ وشنوپوری ڈیم میں پانی کی سطح آب میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔

فی الحال دو یوم کے وقفہ سے پانی سربراہ کیاجارہاتھا لیکن ڈیم میںپانی کی کمی کے خدشے کے مدنظر اب تین یوم کے وقفہ سے پانی کی فراہمی عمل میں آئے گی ۔ اسی کے ساتھ شہریان کی جانب سے یہ شکایت بھی کی جارہی ہے کہ پانی کی فراہمی سال بھر دویوم کے وقفہ اوراب تین دن کے وقفہ سے کی جارہی ہے لیکن پانی ٹیکس پورا وصول کیاجارہا ہے ۔ پانی ٹیکس میںچھوٹ کیوں نہیں دی جارہی ہے۔