ناندیڑ:12 اپریل۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیونسپل کارپوریشن حدود میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو روکنے کے لئے تاجروں کے کوویڈ19 ٹیسٹ پرزور دینے کے بعد سڑکوں پربلا وجہہگھومنے والوںکے ٹیسٹ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے جس کے لئے کلکٹرنے 6 ٹیموں کا تقرر کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم کل 13اپریل سے شہر میں سرگرم ہوجائے گی اورایسے افراد کو روک کراُن سے جرمانہ وصول کرے گی اوراگر ٹیم کواس فرد کی صحت پر شک وشبہہ ہوا کہ موقع پر ہی اسکاکورونا ٹیسٹ بھی کیاجائے گا۔

اگروہ پازیٹیو پایاگیاتو فی الفور کوویڈکیر سنٹرروانہ کردیا جائے گا۔کاروائی ضابطہ اخلاق 1860 ، متعدی امراض سے بچاو¿ ایکٹ 1897 ، ضابطہ فوجداری 1973 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعات کے مطابق کی جائے گی ۔انہوں نے کہا ، شہریان غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نہ نکلیں اورخودکو اوراپنے کنبہ کے افراد کو بھی پریشان نہ کریں۔چھ دستوں میں محکمہ صحت کاعملہ بھی موجود رہے گا۔