ناندیڑ:آج سے حضرت سیدشاہ کامل دادؒ کے عرس کاآغاز

0 6

ناندیڑ:27مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کی قدیم درگاہ کے بزرگ حضرت سیدشاہ کامل داد ؒ گاڑی پورہ کا 835واں عرس شریف 28 مئی 2022 تا30مئی عقیدت و احترام کےساتھ منایاجارہا ہے ۔ 28 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاءجلسہ عظمت اولیا منعقد ہورہاہے جس میں مقرر خصوصی حضرت علامہ مولانا سید عزیز اللہ شاہ صاحب قادری قبلہ ( جامعہ نظامیہ حیدرآباد) اور حضرت مولانا سید احمدغوری قادری (جامعہ نظامیہ حیدرآباد) کے جامع بیانات ہوںگے ۔

29 مئی بروزاتوار صندل شریف چھوٹی درگاہ گاڑی پورہ سے نکلے گا ۔بعدنمازمغرب صندل چڑھایاجائےگا ۔ بعد نماز عشاءمجلس سماع منعقد ہوگی ۔ مجلس میں معروف سماع خواں لطیف حیراں شرکت کررہے ہیں ۔ 30 مئی بروزپیر بعد نماز فجر لنطر عام اور بعد نماز مغرب جشن چراغاں ہوگا ۔ بعد نماز عشا محفل نعت شریف میں نعت خواں حافظ الیاس صاحب برکاتی پوربندر( گجرات) نعتیں سنائیںگے۔محمدمشتاق حسین قادری عرف چنو بھائی مختارخاص درگاہ ومسجد یکخانہ گاڑی پورہ نے تمام عاشقان اولیائے کرام سے گزارش کی کہ وہ عر س تقاریب میںشرکت فرماکر سعادت دارین حاصل کریں۔