ناندیڑ؛مسلمانوں کے خلاف زہریلامواد سوشل میڈیا پر وائرل کرنےوالا نوجوان گرفتار
کنوٹ (اکرم چوہان) :- پولیس نے ماہور کے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس نے ایک مخصوص کمیونٹی کے بارے میں جارحانہ بیان دے کر اپنا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ اس سے دونوں برادریوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو گی۔کل شیو جینتی کے موقع پر ماہور کے قلعے میں کچھ نوجوان جمع ہوئے تو وہاں موجود نتیش سداشیو راٹھور، ساکن ماہور نے کہا، ”مسلمانوں کے خلاف زہراُگلا اور نعرے بازی کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائر ل کیاگیا۔
اس معاملے میں آغاخان ساکن ہڈسنی نے ماہور پولیس میں باضابطہ شکایت دی اور مطالبہ کیا کہ مقدمہ درج کیا جائے۔اس کی بنیاد پرماہور پولیس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت سے کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرنے پر دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔