نامعلوم شخص کاقتل اور نامعلوم قاتلوں کوتلاش کرنے میں پربھنی پولس کو کامیابی‘تین قاتل گرفتار

پربھنی:23ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز) مئی میں کام کے لیے گھر سے نکلااوراس کا 21 ستمبر کی رات کو بغیر کسی وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا گیا تھا۔پربھنی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی موت کے ذمہ دار تینوں قاتلوں کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتارکرنے کے بعد، عدالت نے ان قاتلوں کو پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔21 ستمبر کو صبح 10 بجے کے قریب جنتور بس اسٹینڈ کے قریب ایک نالہ میں 35 سے 40 سال عمر کے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملنے کی اطلاع پولس کو ملی ۔

جنتور پولیس کو اطلاع ملی کہ بس اسٹینڈ کے قریب گھنی جھاڑیوں میں ایک شخص مردہ حالت میں ہے۔ مرنے والے کا چہرہ اور سر مکمل طور پر خون سے ڈھکا ہوا تھا۔ اس کے گلے میں رومال بندھا ہوا تھا۔ اس کے مطابق جنتور پولیس نے نامعلوم مردہ شخص کو قتل کرنے والے نامعلوم قاتل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ نمبر 392/2023 درج کیا ہے۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پربھنی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راگسودھا آرنے لوکل کرائم برانچ پربھنی اور جنتور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس نامعلوم شخص کی شناخت کریں اور ملزم کو جلد گرفتار کریں۔

اس نامعلوم لاش کی شناخت سب سے اہم تھی۔جنتور پولیس نے مختلف معلومات کی بنیاد پر اس نامعلوم لاش کی شناخت کی۔ نامعلوم متوفی کا نام مہیندر یشونت ساونت ساکن دیروان واگھ واجواڑی تعلقہ پٹن ضلع ستارہ تھا۔ اس کا بھائی ا یشونت ساونت ساکن۔ ممبئی کو لاش کی تصویر بھیج کر اس کی تصدیق کی گئی۔ تکنیکی معلومات کا تجزیہ کرنے کے بعد حاصل معلومات کے مطابقاساونت کو قتل کیا گیااور 20 ستمبر کی شام 6 سے 6.30 بجے کے درمیان بس اسٹیشن کی جھاڑی میں پھینک دیاگیا تھا۔

واقعہ میں تین افراد ملوث بتائے جاتے ہیں۔پولس نے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کی اور قتل میںملوث شیخ مصیف شیخ محسن عمر21سال‘بھرت آسارام پوہرے عمر28سال ‘ دونوں ساکنان نامدیو نگر جنتور ‘اور راجیش پانڈورنگ شندے ‘ساکن جنتور کو حراست میں لیاگیا۔ ان تینوں نے قبول کیا کہ لوٹ مارکی نیت سے ساونت کوقتل کیاگیا ہے ۔نامعلوم شخص کا قتل اور نامعلوم قاتلوں کوتلاش کرنے کاچیلنج پربھنی پولس کے سامنے تھا جسے انھوں نے چندگھنٹوں میں مکمل کرلیا۔ ایس پی راگ سدھاآر ‘ایڈیشنل یس پی یشونت کاڑے کے علاوہ دیگرپولس افسران نے پولس ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔