ناسک: راج ٹھاکرے کی ضمانت منظور

0 27

ناسک(نامہ نگار) گزشتہ روز مہاراشٹر نونرمان سینا منسے کے ریاستی صدر راج ٹھاکرے کو ناسک کی مقامی عدالت نے ضمانت دیدی تفصیلات کے مطابق سن 2008 میں ریلوے بھرتی امتحان کے درمیان منسے کارکنان نے یوپی اور دیگر غیر مہاراشٹرین کے امتحان میں شریک ہونے پر پتھراؤ کیا تھا اس معاملے میں پولس نے راج ٹھاکرے اور منسے کے چھ کارکنان پر مقدمہ کا اندراج کیا تھا کیس کی سماعت جاری رہی لیکن اس کی سماعت پر راج ٹھاکرے نہیں پہنچ سکے جس کے بعد کورٹ نے ان کیخلاف سمن جاری کیا تھا اس کے بعد وہ گزشتہ روز ناسک دورے پر آئے اور موقع کا فائدہ اٹھاکر کورٹ میں بھی حاضری دی جہاں پر معزز جج کے آئی خان نے مقدمہ کی سماعت کی اور ناسک کے سابق میئر اشوک مرتڈک کی ضامن پر راج ٹھاکرے کو رہا کیا.