ناسک، 3 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کے ناسک ریلوے اسٹیشن کے قریب اتوار کو ایک ایکسپریس ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اترنے سے ایک مسافر کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر کے وقت لوہشنگوے میں موہمل بستی کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مسافروں کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔اس کے ساتھ ناسک ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی بسیں بھی پھنسے ہوئے مسافروں کو ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن لے جانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔