”ناز صحافت“ ایوارڈ کے لئے ایڈوکیٹ محمد شاہد کے نام کا اعلان

288

ناندیڑ۔24جنوری(راست) :روز نامہ الہلال ٹائمز بیڑ کی جانب سے دیئے جانے والے ریاستی سطح کے "ناز صحافت” ایوارڈ کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سال کا "ناز صحافت” ایوارڈ ممبئی سے شائع ہونے والا معروف اخبار روزنامہ ممبئی اردو نیوز کے ناندیڑ ضلع کے رپورٹر ایڈوکیٹ محمد شاہد کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اِس طرح کی اطلاع روز نامہ الہلال ٹائمز و بزم شمع ادب بیڑ کے سیکریٹری محمد قمر الایمان خان یوسف زئی نے ایک پریس ریلیز کے زریعے دی ہے۔ یہ ایوارڈ 30 جنوری کو بیڑ میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا جائے گا۔

بیڑ میں صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ ا ردو زبان و ادب کا وطیرہ روز نامہ الہلال ٹائمز بیڑ کا رہا ہے۔ گذشت 15 سالوں سے بیڑ ضلع کی قدیم اردو تنظیم بزم شمع ادب کے ہمراہ ہر سال ا±ردو کے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا رہا ہے۔ ماضی کی شخصیات کے نام سے نئی نسل کو ایوارڈ دیتے ہوئے ا±ن کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے۔ اخبار بذا کے بانی اور بزم شمع ادب کو از سر نو حیات عطا کرنے والے مرحوم ظفر خان ناز یوسف زئی کی یاد میں ریاستی سطح پر "ناز صحافت” مثالی صحافی ایوارڈ تفویض کیا جاتا ہے۔ امسال کا "ناز صحافت” مثالی صحافی ایوارڈ کے لئے ناندیڑ کے فعال صحافی اور ممبئی ا ردو نیوز کے ناندیڑ ضلع نامہ نگار ایڈوکیٹ محمد شاہد محمد ابراہیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔

واضح ہوکہ ایڈوکیٹ محمد شاہد پچھلے 17 سالوں سے شعبہ صحافت میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ا±نہوں نے ایک طویل عرصے تک حیدر آباد سے شائع ہونے والے روزنامہ سیاست اخبار میں بحثیت ناندیڑ ضلع نامہ نگار کی حیثیت سے کام کیا۔ کے اسکے علاوہ ا±نہوں نے منصف اخبار کے لیئے بھی اپنی خدمات انجام دی۔ اب پچھلے کئی سالوں سے ممبئی سے شائع ہونے والے معروف روزنامہ ممبئی اردو نیوز میں ناندیڑ ضلع کی نمائندگی انجام دے رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ 30 جنوری کو بیڑ میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ اس طرح کی اطلاع روز نامہ الہلال ٹائمز و بزم شمع ادب بیڑ کے سیکریٹری محمد قمر الایمان خان یوسف زئی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔ ممبئی اردو نیوز کے رپورٹر محمد شاہد کو یہ ایوارڈ ڈکلیئر ہونے پر انہیں ا±نکے عزیز و اقارب دوست احباب نے مبارک باد پیش کیا ہے۔