ناروے کے ڈانس گروپ کا رقص شلپا شیٹی کا بھا گیا، ویڈیو دیکھیں

0 63

ناروے کے ایک ڈانس گروپ کا بالی ووڈ گانے پر رقص شلپا شیٹی کو بھی بھا گیا، اداکارہ نے کہا آپ لوگوں نے واقعی میرا دل چُرا لیا۔’’کوئیک اسٹائل‘‘ نامی گروپ بالی ووڈ گانوں پر رقص کے حوالے سے مشہور ہے۔ناروے میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں گروپ نے 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’’چُرا کے دل میرا‘‘ پر رقص کیا، یہ گانا مشہور بالی ووڈ فلم ’’میں کھلاڑی تُو اناڑی‘‘ کا ہے۔

نارویجین گروپ کا رقص سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ گانے پر رقص کرنے والی اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ناروے کے ڈانس گروپ کا رقص شلپا شیٹی کا بھا گیاشلپا شیٹی نے کہا کہ آپ لوگوں نے واقعی میرا دل چُرا لیا۔

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔اس سے پہلے ’’کوئیک اسٹائل‘‘ نے بالی ووڈ فلم ’’میں ہوں نا‘‘ میں شاہ رخ خان اور سشمیتا سین پر فلمائے گئے گانے پر بھی رقص کیا تھا۔