ریاض : سعودی عرب جازان ریجن کی مشرقی کمشنری ’ھروب‘ میں سکول کامپلکس کے اندر ایک طالب علم نے استاد پر چاقو سے حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق استاد کا بازو زخمی ہو گیا۔ انہیں صبیا جنرل ہاسپٹل علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ صحت حالت خطرے سے باہر ہے۔الھروب کمشنری کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سرکاری ادارے کے باہر ایک شہری نے اپنے ہم وطن پر چھری سے حملہ کر دیا تھا دونوں میں جھگڑا ہو گیا تھا حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے کیس متعلقہ ادارے کو پیش کر دیا گیا۔