نائجیریا کے فوجی کیمپ پر دہشت گرد حملہ ، 71 ہلاک
٭ نائجیریا میں تقریباً 100 اسلامی دہشت گردوں نے گھات لگا کر فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 71 فوجی ہلاک ہوگئے۔ نائجیریا کی فوج پر اب تک کا یہ سب سے زیادہ خونریز حملہ تھا۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ اس کیلئے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملہ میں 12 فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں فوجی لاپتہ بھی ہیں۔