نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر سبھی شہریوں سے کووڈ ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری پیغام میں کہا کہ کووڈ۔ 19 انفیکشن کے خلاف اپنی کوششوں کومزید تیز کیا جانا چاہیے اور سبھی شہریوں کو اپنے عملی طرز زندگی میں ہر ممکن احتیاط برتنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تغذیہ سے بھرپور غذا لینی چاہئے جس سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔ سبھی کو صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہئے ۔مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘میں ویکسینیشن کے اہل ہر شہری سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے سوامی ویویکانند کا ذکر کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اپنی صحت پر گہری نظر رکھیں، باقی ہر چیز اس پر منحصر ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں