نئے سال سے ناندیڑ ۔ممبئی ’راجیہ رانی“ایکسپریس کاآغاز

0 30

ناندیڑ:15ڈسمبر ۔(ور ق تازہ نیوز) ساو¿تھ سنٹرل ریلوے کے پریس نوٹ کے بموجب نئے سال 2019ءکے آغاز کے ساتھ ہی ناندیڑ ۔ممبئی اورممبئی ناندیڑ مزید ایک ”راجیہ رانی“ ایکسپریس ٹرین چلے گی ۔ ممبئی سے منماڑ روزانہ چلنے والی راجیہ رانی ٹرین کوتوسیع دے کر اسے ناندیڑ تک کردیاگیاہے ۔اس ٹرین کے شروع ہونے سے دیوگیری ایکسپریس اور نندی گرام ایکسپریس ٹرینوں کے ہجوم کوکم کرنے میں مددملے گی ۔ ناندیڑ سے رات دس بجے کے بعد ممبئی کے لئے اورممبئی سے رات دس بجے کے بعد ناندیڑ کےلئے کوئی ٹرین نہیں تھی جس سے مسافروں کوبڑی پریشانی ہورہی تھی ۔ ’راجیہ رانی“ ممبئی سے رات دس بجے ناندیڑ کےلئے چلے گی اور رات دس بجے ناندیڑ سے ممبئی روانہ ہوگی ۔ ناندیڑ سمیت مراٹھواڑہ کے عوام کا ایک عرصہ سے مطالبہ تھا کہ ناندیڑ ۔ممبئی ایک نئی ایکسپریس ٹرین روزانہ شروع کی جائے ۔ لیکن ناندیڑ ۔منماڑ سنگل ریلوے پٹری ہونے کی وجہ سے حکام کو ٹائم ٹیبل بنانے میںدشواری آرہی تھی ۔لیکن ناندیڑ لمبھ گاو¿ں‘اورمرکھیل ۔ پربھنی کے درمیان ڈبل ریلوے لائن پر ٹرینیں چلنے سے اب منماڑ کی طرف اور منماڑ سے ناندیڑ کی طرف چلنے والی ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل سہولت بخش ہوا ہے ۔