نئی پالیسی کے باعث حج اخراجات میں کمی آئے گی:اسمرتی ایرانی

849

نئی دہلی: عازمین حج کی سہولت میں اضافہ کرنے اور حج کو سستا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقلیتی امور اور بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کی وجہ سے عازمین حج کو سہولت اور سستہ حج کرنے موقع ملے گا۔

یہ بات انہوں نے آج یہاں اردو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ حج کمیٹی کے ذریعہ ایکسچینج‘ 2 بیاگ، 2 بیڈ شیٹ، چھاتا، بالٹی اور مگ لازمی طور پر دئے جاتے تھے جس سے عازمین حج کا پچاس ہزار روپے خرچ ہوتا تھا۔ اب وہ عازمین حج کا 50ہزار بچے گا۔

اس کے علاوہ دیگر طریقہ سے بھی وزارت عازمین کے اخراجات کم کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے بلکہ بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت اقلیتی امورکا عزم سستا حج، سہولت سے لیس حج اور شفاف حج ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کوآسان بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے جہاں امبارکیشن پوائنٹ 25کئے ہیں وہیں حج کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی اور انداز ہ ہے کہ 50ہزار روپے کی بچت ہوگی۔