ناندیڑ میں مسابقہ قرآن مجید کا انعقاد علماء اکرام کے معنی خیز خطابات
ناندیڑ۔16مارچ (راست)شہر ناندیڑ میں مکاتب کی تعلیم کو مضبوط کرنے اور طلباء کے اندر دینی تعلیم کا شوق و جذبہ پیدا کرنے اور قرآن کریم کی تعلیم کو تجوید کے ساتھ عام کرنے کے غرض سے پورے شہر ناندیڑ کے تمام مکاتب قرآنیہ کے درمیان داخلی مسابقات 15 16 17 فروری کو مکمل ہوچکے تھے ان میں کامیاب ہونے والے 91 طلبہ کے درمیان بارہ مارچ کو فائینل مسابقہ مسجد قباء دیگلور ناکہ ناندیڑ میں منعقد ہوا ۔ جسمیں کل تین فروعات تھی فرع اول یہ فرع مسجد نور الہی میں منعقد کی گئی تھی جسمیں سائل حضرت مولانا محمد ایوب صاحب( ناظم تعلیم القرآن باٹن بوری ضلع ایوت محل) تھے ۔حکم اول کی حیثیت سے مولانا محمد احمد صاحب( ناظم جامعہ مریم للبنات تلے گاوں ) تھے۔حکم ثانی مفتی یاسر صاحب جوکہ بیڑ سے تشریف لائے تھے موجود رہے یہ فرع صبح آٹھ بجے باضابطہ شروع ہو کر بارہ بجے کے قریب اس فرع کا اختتام ہوا بحمد اللہ .

اسی طرح سے فرع ثانی یعنی پارہ عم ناظرہ مع قواعد کہ مسجد قباء تحتانی میں منعقد تھی جسمیں سائل کے فرائض مولانا محمد مبین صاحب عادل آباد ( ناظم دارالقرآن عادل آباد ) نے انجام دئیے ۔اسی طرح سے حکم اول مولانا عبد الماجد صاحب(سابق ناظم تعلیمات جامعہ محمد یہ احمد نگر۔) موجو د رہے اور حکم ثانی مفتی مقیم الدین صاحب(ناظم جامعہ سقای? الدین بیڑ ) تھے۔ اسی طرح سے اس مسابقہ میں آخری فرع ثالث یعنی نورانی قاعدہ مع اجراء قواعد کی تھی جسمیں سائل کے فرائض حافظ محمد غیاث صاحب(استاد دارلعلوم محمد یہ حمایت نگر ) نے انجام دئیے۔اور حکم اول قاری ساجد صاحب(استاد جامعہ محمد یہ احمد نگر ) موجود تھے ۔ حکم ثانی مولانا محمد ایوب صاحب) ناظم جامعہ ابو ھریرہ کر کھیلی ) موجود رہے۔یہ تمام فروعات آٹھ بجے شروع ہو کر بارہ بجے کے قریب اختتام پذیر ہوے بحمد اللہ آنے والے تمام ہی مساھمین و ذمہ داروں کیلئے ناشتہ کا معقول نظم کیا گیاتھا اور قبل الظہر یہ تمام آنے والے احباب کھا نے سے فارغ ہوئے۔اور 12 مارچ ہی کو مسجد قباء میں علماء کی مجلس رکھی گئی تھی۔ جسمیں مہمان مکرم حضرت مولانا مفتی عبد القیوم صاحب اشاعتی ( استاد الحدیث والفقہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ) نے پر مغز خطاب فرمایا اور اسی دن بعد نماز عشاء نمونہ اسلاف بقی السلف حضرت الحاج مفتی وقایت اللہ صاحب دامت برکا تہم العالیہ( امام و خطیب مکّہ مسجد چوک بازار ) کی صدارت میں جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جسمیں چند مہمان علماء کرام کے بیانات ہوے جسمیں سے حضرت مولانا محمد ایوب صاحب( ناظم تعلیم القرآن باٹن بوری ضلع ایوت محل ) نے جامع خطاب کیا اور اسی طرح مولانا محمد مبین صاحب عادل آباد نے اپنی قیمتی بات بیان فرمائی اور اس جلسہ میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کا وفد حاظر رہا جسمیں قاری مختار صاحب اور مولانا محمد یحی صاحب نندربار اور اسی طرح قاری محمد عمر صاحب ناندیڑ موجود رہے۔

صدارتی خطاب کے بعد مہمان مکرم حضرت مولانا مفتی عبد القیوم صاحب اشاعتی دامت برکا تہم العالیہ (استاد الحدیث والفقہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ) نے سحر انگیز خطاب سے سامعین کو محضوظ کیا اور اسی خطاب کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا جسمیں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ایک ایک قرآن کریم اور اسی طرح سائیکل اور نقد رقم (4000 چارہزار روپیہ ) اور اسی طرح ایک بیگ ٹرافی وغیرہ انعامات میں دئیے گئے ۔دوم نمبر سے کامیاب ہونے والے طلباء کو ایک ایک قرآن کریم اور اسی طرح ایک ایک سائیکل اور نقد رقم( 3000 تین ہزار روپیہ ) اور اسی طرح ایک بیگ ٹرافی وغیرہ انعامات میں دئیے۔سوم نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کو ایک ایک قرآن کریم اور اسی طرح ایک ایک سائیکل اور نقد رقم(2000 ہزار روپیہ ) اور اسی طرح ایک بیگ ٹرافی وغیرہ انعامات میں دئیے گئے۔چہارم نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کو ایک ایک قرآن کریم اور اسی طرح ایک ایک سائیکل اور نقد رقم( 1500 ایک ہزار پانچ سو روپیہ ) اور اسی طرح ایک بیگ ٹرافی وغیرہ انعامات میں دئیے۔اور پنجم نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کو ایک ایک قرآن کریم اور اسی طرح ایک ایک سائیکل اور نقد رقم(1200 بارہ سو روپیہ ) اور اسی طرح ایک بیگ ٹرافی وغیرہ انعامات میں دئیے ۔اور آئیندہ کیلئے یہ اعلان عام بھی کیا گیا کہ آئیندہ آل ناندیڑ ضلعی مسابق القرآن الکریم منعقد ہوگا انشاء اللہ العزیز . اخیر میں مفتی عبد القیوم صاحب کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا ۔