ممبئی، بالی ووڈ اداکار بابی دیول ایوارڈ حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔ بابی دیول کو فلم انڈسٹری میں آئے تین دہائیاں ہو چکی ہیں۔ بابی دیول نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے ۔ بابی دیول کو ان کے کیرئیر میں زیادہ ایوارڈز نہیں ملے ہیں۔بابی دیول نے کہا کہ میں نے کبھی ایوارڈز کے بارے میں نہیں سوچا اور یہ بات میں نے اپنے والد سے سیکھی ہے کیونکہ میرے پاپا اس انڈسٹری کے ایک بڑے اسٹار رہے ہیں، کسی نے ان کے برابر ہٹ فلمیں نہیں دیں لیکن انہیں کوئی ایوارڈ نہیں ملا۔ ان کے لئے لوگوں کا پیار ہی ایوارڈ تھا۔ جتنا پیار انہیں ملا ہے کسی کو نہیں ملا اور یہی سچا پیار ہے ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے ایوارڈ ملے لیکن جس طرح لوگوں نے مجھے پیار دیا وہ میرے لیے بہت بڑا انعام ہے ۔