ناندیڑ:11 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کولگائے جانیوالے ریم ڈسیورانجکشن کی قلت کے مدنظر ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے نئے احکامات جاری کئے ہی ۔ایم ڈسیورانجکشن کوخریدنے کے لئے گاہکوں کو چلرفروخت کی دواﺅں کی دوکانوں یا پھر سی اینڈ ایف ایجنڈ کے پاس معہ ضروری سرٹیکفیٹ تحریری درخواست کرنی ہوگی

اسکے بعد ایجنٹ یا دوکاندار کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعدانجکشن فروخت کریںگے اسی طرح دواوں کی دوکانوں سے ریم ڈسیور کی راست فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔انجکشن کا اسٹاک صرف سرکاری کوویڈسنٹرس اوران سے ملحق میڈیکل اسٹورس کوفراہم کیاجائے گا۔ کوویڈ19 سنٹرس کوپابند کرایاگیا ہے کہ وہ کورونا کے مریضوں کودواﺅں کی فراہمی اپنے طور پرکریں انھیں پریشان نہ کریں ۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے قصوروار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔