میمن کمیونٹی ٹرسٹ ناندیڑ ، یوتھ میمن کمیٹی کی جانب سے ناندیڑمیں 11اور12مارچ کو میگا جاب فیئر
ناندیڑ۔6مارچ (راست)میمن کمیونٹی ٹرسٹ ناندیڑ ، ناندیڑ یوتھ میمن کمیٹی کی جانب سے آج شہر کے کھوجہ کالونی چاند مسجد کے روبرو ’’ ورسانی کامپلکس‘‘ میں آج ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پریس کانفرنس بتاریخ 6مارچ 2023ء بوقت ٹھیک ایک بجے منعقد کی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں میمن کمیونٹی ٹرسٹ ناندیڑ ، ناندیڑ یوتھ میمن کمیٹی کے ذمہ داران نے 11مارچ اور 12مارچ2023ء کو منعقد ہونے والے مختلف پروگرامس کی تفصیلات سے میڈیا نمائندوں کو واقف کروایا۔
واضح ہوکہ ڈبلیو ایم او کانکلیو 2023ء اور این وائے ایم سی کے کامیاب 5سال مکمل ہونے کی خوشی میں یہ تمام پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح ناندیڑ میںبتاریخ 11مارچ 2023ء کو ’’میگا جاب فیئر ‘‘بوقت ٹھیک صُبح ساڑھے دس بجے بمقام حیدر گارڈن میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جاب فیئر کے ذریعہ سے نوجوانوں کو مختلف معروف کمپنیوںمیںملازمت سے متعلق درخواستیں ، مشورے اور رہنمائی کی جائے گی۔ ان مختلف کمپنیوں میں ملازمت کیلئے اُمیدواروں کی اہلیت 10ویں ، 12ویں ، گریجویٹس ، اور پوسٹ گریجویٹ کے طئے کی گئی ہے۔ اُمیدوار مختلف کمپنیوں میںاپنے ضروری دستاویزات جمع کرکے یہ ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح ہوکہمیمن کمیونٹی ٹرسٹ ناندیڑ ، ناندیڑ یوتھ میمن کمیٹی کی جانب سے منعقد’’میگا جاب فیئر‘‘میں اُمیدوار وں سے کسی طرح کی کوئی رجسٹریشن فیس اور دیگر ضروری معلومات کیلئے کوئی رقم نہیں لی جائے گی۔
ا س جاب میگا فیئر میں اُمیدوار مفت میں رجسٹریشن اور دیگر معلومات اُمیدوار حاصل کرسکتے ہیں۔اسی طرح 12مارچ 2023ء کو بمقام بمقام حیدر گارڈن مینا بازار جس میں خواتین کے تمام اشیاء کی خرید و فروخت بھی کی جائے گی۔ اسی طرح میمن کمیونٹی ٹرسٹ ناندیڑ ، ناندیڑ یوتھ میمن کمیٹی کی جانب سے مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ایکسپو، ڈرائنگ مقابلے، عوامی خطاب جو نیشنل لیول پر منعقد ہوئے، میمن ٹیلنٹ ہنٹ ودیگر پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ میمن کمیونٹی ٹرسٹ ناندیڑ کے ذمہ داران نے مزید میڈیا نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ تمام پروگرام عوام کے نونہالوں کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں۔جس میںہر سماج کے فرد کو پورا پورا موقع دیا جارہا ہے۔