میسور میں دو بنگلہ دیشی گرفتار

میسور، 29 فروری (یو این آئی) کرناٹک میں ضلع میسور کی پولیس نے ہفتے کے روز ننجانگُڈ میں د وبنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔


پولیس نے بتایا کہ دونوں کی شناخت محمد عبداللہ اور محمد حبیب اللہ کے طور پر ہوئی ہے جو بنگلہ دیش کے ستھکیرا کے باشندے ہیں۔


دونوں ننجانگُڈ تعلقہ میں ہِمَّاوو صنعتی علاقے میں کام کرتے تھے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار انہوں نے خود کوبنگلہ دیشی قرار دیا۔ اس سے پہلے دونوں کچھ وقت بنگلور میں تھے اور اس کے بعد ایک سال پہلے ننجانگُڈ آگئے۔