میزورم میں پتھر کی کان منہدم، 12 مزدوروں کے پھنس جانے کا اندیشہ،بھیانک ویڈیو دیکھیں

گوہاٹی: میزورم میں آج ایک پتھروں کی کان کے منہدم ہوجانے سے کم از کم 12 مزدوروں کے اندر پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع نہتیہال کے مودرا علاقہ میں ایک خانگی کمپنی کے ورکرس دوپہر کا کھانا کھاکر واپس ہوئے تھے کہ اچانک پتھروں

کی کان بیٹھ گئی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 ورکرس معہ 5 ہٹاچی ایکسکیویٹر اور دیگر کانکنی آلات کے ساتھ کان کے اندر دفن ہوگئے۔