مرادآباد:06جنوری(یواین آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اکھلیش یادو کے خواب میں کرشن بھگوان اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خواب میں شری رام کے آنے کے دعوی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب میں صرف کورونا کے ستائے ہوئے متاثرین آتے ہیں۔

اویسی گذشتہ دو دنوں سے مرادآباد میں مقیم تھے اور رائے بریلی روانہ ہونے سے پہلے میڈیا نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربرا ہ اکھلیش یادو اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دن میں ہی منگیریلال کے حسین سپنے نظر آرہے ہیں۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمان نے کہا کہ اکھلیش یادو کو آج کل سپنے میں کرشن بھگوان آرہے ہیں اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سپنے میں شری رام ۔میں کہنا چاہتاہوں کہ سپنے تو ’ٹین ایجرس‘ کو آتے ہیں۔ایم آئی ایم لیڈر نے دونوں لیڈروں کے حکومت بنانے کے دعوی کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ دونوں کو بغیر وقت گنوائے راج بھون جا کر گورنر سے مل کر حلف کیوں نہیں لے لیتے؟
سیاست میں مسلمانوں کے شراکت داری کا ڈاٹا تیار کرنے اور جلد ہی اسے لکھنؤ سے شائع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اترپردیش کے مسلمانوں کی سیاست میں شراکت داری اس بار کتنی ہوگی اس سلسلے میں ایکسپرٹس سے ہر طرح کا ڈاٹا تیار کرایا گیا ہےجلد ہی کھلے اسٹیج سے اسے شائع کیا جائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں