’میری نگرانی کی جارہی ہے‘ مہوا موترا کا دہلی پولیس سے استفسار گھر کے باہر سے جوانوں کی تعیناتی ہٹائی جائے۔

نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موترا نے ہفتہ کے روز قومی درالحکومت میں ان کے مکان کے باہر تین مصلح سکیورٹی جوانوں کی تعیناتی پر سختی کے ساتھ وجہہ اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آیا وہ ”کسی قسم کی نگرانی میں“ تو نہیں ہیں اور دہلی پولیس سربراہ سے ان جوانوں کو ہٹانے کا استفسار بھی کیاہے۔

دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستوکو لکھے گئے ایک لیٹر میں انہوں نے کہاکہ بارہ کھنبہ روڈ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز افیسر(ایس ایچ او) 12فبروری کے روز ان کے مکان پہنچ کر ملاقات کی اور اس کے فوری بعد”بی ایس ایف کے تین مصلح جوانوں کو ا ن کے گھر کے باہر تعینات کردیاگیاہے“۔

انہوں نے لکھا کہ ”ان جوانوں کی تعیناتی اس بات کا اشارہ کررہی ہیں کہ میری او رمیرے گھر آنے جانے والوں کی تفصیلات لکھی جارہی ہیں‘ مجھے ایسا لگ رہاہے کہ میں کسی قسم کی نگرانی میں ہوں“۔

انہوں نے کہا ہے کہ ”میں آپ کو ہندوستان کے ائین کے تحت ملک کے شہریوں کو دئے جانے والے رازداری کے بنیادی حق کی طرف متوجہہ کرنا چاہتی ہوں“۔

انہوں نے کہاکہ ”تفتیش کرنے پر پتہ چلا ہے کہ میری حفاظت کے لئے بارہ کھنبہ پولیس اسٹیشن سے جوانوں کو تعینات کیاگیاہے۔ تاہم میں ایک عام شہری ہوں۔ نہ تو استفسار کیاہے اور نہ ہی پروٹکشن چاہتی ہوں۔ لہذا گذارش ہے آپ سے کہ ان عہدیداروں کو ہٹالیاجائے“

Leave a comment