میتھس اولمپیاڈ مسابقتی امتحان میں ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ علینہ گوہر نقی شاداب اور عبدالاحد کو گولڈ میڈل

750

ناندیڑ: 18/ مارچ ۔( راست)ہر سال کی طرح گزشتہ سال بھی 22 دسمبر 2022 کو راما نجن میتھس اولمپیاڈ (چینائی) کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے نتائج آج بروز ہفتہ 18 مارچ 2023 کو ظاہر کئے گئے آپ کو بتادیں کے یہ اولمپیاڈ بھارت کے اہم ترین مسابقتی امتحانات میں سے ایک ہے جس میں ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ناندیڑ کے طلبا و طالبات نے نمایاں کامیابی درج کروائی۔

عبدالاحد

مسابقت حاصل کرنے والوں میں سرفہرت نام جماعت نہم کی طالبہ علینہ گوہر بنت نقی شاداب (ایڈیٹر روزنامہ ورق تازہ، ناندیڑ) اور جناب محمد تقی مدیر اعلیٰ ورق تازہ ناندیڑ کی پوتری کو راما نجن میتھس اولمپیاڈ کی جانب سے گولڈ میڈل، گولڈ سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز (چیک) سے نوازا گیا، اسی طرح شیخ عبدالاحد شیخ شفیق بھی گولڈ میڈل، گولڈ سرٹیفکیٹ اور پرائز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ نورین فاطمہ محمد وسیم الدین اور فاریحہ صدا مصطفٰی خان نے سلور میڈل اور سلور سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اپنی کامیابی درج کروائی۔

اسی طرح براؤنز میڈل اور براؤنز سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں سارہ تزین غوث الدین، عبدالخاتم اشہد شیخ عبداللہ، افنان خان عرفان خان، انصاری عبدلمصور عبدالمطلب، مدیحہ تحریم شیخ مجیب، سعدیہ فاطمہ زاہد انور، منیب احمد خان ضمیر احمد خان، شیخ التمش شیخ علاؤالدین کے نام شامل ہیں اس پُرمسرت موقع پر ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم نے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ میں اعلیٰ تعلیم کی بنیاد اور مقابلہ جاتی و انٹرنس امتحانات کی تیاری پر زور دیا جاتا ہے۔

خاص کر NEET JEE, IIT, CET ,CLAT, CA و دیگر مسابقتی امتحانات UPSC, MPSC کو ہدف بنا کر فاؤنڈیشن اسٹڈیز کروائی جارہی ہے ۔ الحمداللہ انسٹی ٹیوٹ میں پانچویں تا دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کی ایک خاص تعداد استفادہ حاصل کررہی ہے، آپ کو بتادیں کے ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز ناندیڑ تعلیمی میدان میں اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ NCERT کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے اس ادارے میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے تیار کیا جا رہا ہے پانچویں جماعت سے ہی بچوں کو حکومت کے اعلیٰ درجہ کے اداروں میں داخلہ کے لئے داخلہ جاتی امتحانات کی مشق کروائی جارہی ہے۔

اہل علم اور علمی ذوق رکھنے والے افراد کو ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ کے اس پروجیکٹ اور ادارے کو سمجھنے کے لئے دعوت دیتے ہیں، ہمارا مقصد ملک و ملت کے لئے اعلیٰ ذہن کی تیاری و فراہمی ہے اور یہ صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے اس لئے ہماری پوری توجہ اعلیٰ و معیاری تعلیم کی بنیادوں پر مرکوز ہے۔