میئر کشوری پڈنیکر سے آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ یونٹ گونڈی کی ملاقات

ممبئی (پریس ریلیز)
آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ ممبئی مہاراشٹرا کے وفد نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی میئر شری کشوری پڈنیکر سے ملکر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ یونٹ گونڈی کی طرف سے عرضی دی اور مطالبہ کیا کہ چھیڑا نگر مانخورد گونڈی فلائی اوور برج کو سلطان الھند حضرت خواجہ غریب نواز کے نام موسوم کیا جائے میئرصاحبہ نے آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ ممبئی مہاراشٹرا کو یقین دلایا کہ وہ پوری کوشش کرینگی چھیڑا نگر مانخورد گونڈی فلائی اوور برج کو سلطان الھند حضرت خواجہ غریب نواز کا نام دیا جاۓ اس موقع پر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ ممبئی یونٹ کے تمام ذمہ داران موجود رہے حضرت مولانا خورشید جمال نوری اشرفی صاحب سرپرست آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ گونڈی حضرت مولانا پیر اکبر چشتی صاحب وکھرولی سرپرست آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ مہاراشٹرا حضرت سید منظور اشرفی صاحب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ وکھرولی حضرت سید حسن رضا اشرفی صاحب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ مانخورد حضرت حافظ عمران خان اشرفی صاحب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ تھانے مہاراشٹرا حضرت مولانا نعیم رضا اشرفی صاحب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ گونڈی حضرت مولانا قمرالزماں یار علوی اشرفی صاحب سکیریٹری آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ گونڈی جناب شارق صاحب رکن ربانی فاؤنڈیشن وکھرولی جناب ثروت جمال صاحب رکن آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ گونڈی یہ تمامی حضرات موجود رہے