مہارت سے پیانو بجا کر سامعین کو محظوظ کرنے والی سعودی خاتون

19

ایک سعودی خاتون نے پیانو کے ذریعے موسیقی کی دھنیں بکھیر کر ریاض بلیوارڈ سٹی کے علاقے میں آنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ایک ویڈیو کلپ جسے جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی آل اشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا میں لڑکی کو بلیوارڈ اسکوائر میں اسٹیج پر بیٹھ کر انتہائی مہارت سے پیانو بجاتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔

آل الشیخ نے بھی اس کی موسیقی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ سامعین اسٹیج کے ارد گرد جمع ہو گئے اور پیانو بجانے کا سلسلہ ختم ہونے تک کھڑے ہو کر داد دی۔ اس کے علاوہ گذشتہ گھنٹوں میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے۔

ریاض سیزن 2021
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت نے 20 اکتوبر کو "مزید سوچیے” کے سلوگن کے تحت ریاض سیزن برائے 2021 کا آغاز کیا تھا۔ترکی آل الشیخ نے اس سے قبل 5 منٹ کی ویڈیو میں بتایا تھا کہ ریاض میں 14 تفریحی مقامات ہیں جن میں 7500 سے زیادہ سرگرمیاں، 3 کلومیٹر کا پیدل راستہ، 200 سے زائد ریستوران، کیفے اور اسٹورز، 4 تھیٹر، ایک بین الاقوامی میدان ہے، 500 الیکٹرانک گیمز، 9 بین الاقوامی اسٹوڈیوز، ایک گولف کورس کے علاوہ، 12 پیڈل ٹینس کورٹ، دنیا کا پہلا اور سب سے بڑا موبائل اسکائی لوپ جس کی گنجائش 40% اور اس سے زیادہ سیزن کے پروگرامات کا حصہ ہیں۔