ممبئی، 05 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر میں درجہ 10ویں اور 12ویں کے بورڈ کے امتحانات پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے۔ مہاراشٹر کی اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گایکواڑ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا،’درجہ 10ویں اور 12ویں کے بورڈ کے امتحانات پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے۔ طلبہ کی صحت ہماری ترجیحات میں شامل ہے لیکن ساتھ ہی ہم یہ بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان کا تعلیمی سال بے کار نہ ہو‘۔


اسکولی تعلیم کی وزیر نے کہا کہ ریاست میں امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف ماہرین تعلیم کے ساتھ مذاکرہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی تعلیمی بورڈ نے درجہ 10ویں اور 12ویں کے نصاب کو کم کر دیا ہے اور پیپر پیٹرن کو بھی متعین کر دیا ہے۔
محترمہ گایکواڑ نے کہا کہ پہلی سے نوویں تک کے امتحانات سے متلعق جلد ہی اسکولوں کو مطلع کر دیا جائے گا۔