مہاراشٹر کے ہنگولی میں ریاستی پولیس فورس کے 36 جوان کورونا سے متاثر

0

downloadہنگولی، 5 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر میں ریاستی پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کے 36 جوانوں کے علاوہ ایک نرس کورونا سے متاثر پائی گئی ہے۔ یکم مئی کے بعد اس وبا سے ایک دن میں سب سے زیادہ جوان متاثر ہوئے ہیں۔ہنگولی ضلع کے سول سرجن دفتر کی جانب سے منگل کو یہ اطلاع دی گئی۔ پیر کی شب 22 جوانوں اور ایک نرس کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جبکہ 14 دیگر جوانوں کی رپورٹ آج صبح آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر جوانوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی ہے۔
کورونا متاثرین زیادہ تر جوان ناسک کے مالے گاؤں اور ممبئی واپس لوٹے تھے جہاں کووڈ۔ 19 معاملوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ کورونا سے متاثر جوانوں کو علاج ایس آر پی ایف اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ ہنگولی ضلع کے کل 89 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے ساتھ لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔