مہاراشٹر کے ہنگولی میں تین ایس آر پی ایف جوان کورونا پازیٹو

crpf

ہنگولی،30اپریل(یواین آئی)مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں جمعرات کو تین اور ایس آر پی ایف جوانوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرین کی تعداد بڑھکر 20ہوگئی ہے۔یہ تینوں جوان حال ہی میں ناسک کے مالے گاؤں سے واپس لوٹے تھے جہاں کورونا معاملوں کی تعداد کافی زیادہ پائی گئی ہے۔ان تینوں معاملوں کے سامنے آنے کے ساتھ یہاں متاثرہ جوانوں کی تعداد بڑھکر اب 16ہوگئی ہے جن میں وہ 13دیگر اہلکار بھی شامل ہیں جو ممبئی سے واپس سے آئے ہیں۔باقی چار معاملے ضلع کے دیگر حصوں کےہیں۔