WATCH VIDEO : مہاراشٹر کے وزیر پر ہلدی پھینکی گئی ٗچیف منسٹر کو بھی نشانہ بنانے کا انتباہ
سولاپور:8/ستمبر(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے وزیر ریونیو رادھا کرشن وکھے پاٹل پر آج اس وقت ہلدی کا پاؤڈر چھڑکایا گیا جب وہ ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ واقعے کی ایک ویڈیو میں دھنگر (چرواہا) برادری کے دو افراد وزیر کے دونوں طرف کھڑے نظر آرہے ہیں،
جب وہ وزیر کی طرف سے دیا گیا خط پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک نے اپنی جیب سے ہلدی کا پاؤڈر نکالا اور اس کے چہرے پر چھڑکا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاٹل کے ساتھی اس شخص کو پکڑتے ہیں، اسے زمین پر پھینکتے ہیں اور اسے لاتیں مارتے اور گھونستے دیتے ہیں
جب کہ وہ ریزرویشن کے معاملے پر مراٹھی میںچیخ وپکار کرتا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ سولاپور ضلع کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پیش آیا۔ اس شخص، جس کی شناخت شیکھر کے نام سے ہوئی ہے، نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی برادری کو درپیش مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایسا کیا۔
انہوں نے دھنگر برادری کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) زمرہ کے تحت ریزرویشن دینے کے مطالبہ کو دہرایا، اور خبردار کیا کہ اگر یہ مطالبہ جلد پورا نہیں کیا گیا تو وہ چیف منسٹر یا دیگر ریاستی وزراء پر بھی سیاہ رنگ پھینکیں گے۔